|
|
|||||||
|
|
|||||||
|
|
English Version | اہم اطلاع | کرشمہ قدرت | ||||
![]() |
||
|
حضرت گوہر شاہی کی باطنی شخصیت کے چند حقائق 19سال کی عمر میں جسئہ توفیقِ الٰہی آپ کے ساتھ لگا دیا گیا تھا جو ایک سال رہا اور اُس کے اثر سے کپڑے پھاڑ کر صرف ایک دھوتی میں جام داتارؒ کے جنگل میں چلے گئے تھے۔ جسئہ توفیقِ الٰہی عارضی طور پر ملا تھا، جو کہ 14 سال غائب رہا، اور پھر 1975 میں دوبارہ سیون شریف کے جنگل میں لانے کا سبب بھی یہی جسئہ توفیقِ الٰہی ہی تھا! 25 سال کی عمر میں جسئہِ گوہر شاہی کو باطنی لشکر کے سالار کی حیثیت سے نوازا گیا، جس کی وجہ سے ابلیسی لشکر اور دنیاوی شیطانوں کے شر سے محفوظ رہے۔ جسئہِ توفیقِ الٰہی اور طفلِ نوری، ارواح، ملائکہ اور لطائف سے بھی اعلیٰ (Special) مخلوقیں ہیں، ان کا تعلق ملائکہ کی طرح براہِ راست رب سے ہے اور ان کا مقام ، مقامِ احدیت ہے۔ 35 سال کی عمر میں 15 رمضان 1976 کو ایک نطفہء نور قلب میں داخل کیا گیا، کچھ عرصے بعد تعلیم و تربیت کے لئے کئی مختلف مقامات پر بلایا گیا۔ 15 رمضان 1985 میں جبکہ آپ اللہ کے حکم سے دنیاوی ڈیوٹی پر حیدرآباد مامور ہو چکے تھے، وہی نطفہء نور طفلِ نوری کی حیثیت پاکر مکمل طور پر حوالے کردیا گیا، جس کے ذریعے دربارِ رسالت میں تاجِ سلطانی پہنایا گیا۔ طفلِ نوری کو بارہ سال کے بعد مرتبہ عطا ہوتا ہے۔ لیکن آپ کو دنیاوی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ مرتبہ 9 سال میں ہی عطا ہوگیا۔
جشنِ شاہی منانے کی وجوہات 15 رمضان 1977 کو اللہ کی طرف سے خاص الہامات کا سلسلہ بھی شروع ہوا تھا۔ راضیہ مرضیہ کا وعدہ ہوا، مرتبہ بھی ارشاد ہوا تھا۔ چونکہ آپ کے ہر مرتبے اور معراج کا تعلق پندرہ رمضان سے ہے۔ اِس لئے اِسی خوشی میں جشنِ شاہی اس روز منایا جاتا ہے۔ آپ نے 1978 میں حیدرآباد آکر رشدو ہدایت کا سلسلہ جاری کردیا۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سلسلہ پوری دنیا میں پھیل گیا۔ لاکھوں افراد کے قلوب اللہ اللہ میں لگ گئے۔ بے شمار افراد کے قلوب پر اسم اللہ نقش ہوا اور ان کو نظر آیا۔ لاتعداد کشف القبور اور کشف الحضور تک پہنچے۔ ان گنت لاعلاج مریض شفایاب ہوئے۔ حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی نے 1980میں باقاعدہ تنظیم کے ذریعہ پاکستان سے دعوت و تبلیغ کا کام شروع کیا۔ آپ کا پیغام ”اللہ کی محبت“ کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ ہر مذہب کے افراد آپ سے عقیدت اور محبت کرنے لگے اور اپنی اپنی عبادت گاہوں میں حضرت گوھر شاہی کو خطابات کی دعوت دینے لگے۔ اس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی کہ کسی شخصیت کو ہر مذہب والوں نے اپنی عبادت گاہوں کے اسٹیج اور منبر پر بٹھا کر عزت دی ہو۔ ہندؤ، مسلم، سکھ، عیسائی اور ہر مذہب والوں کے دل گوھر شاہی کی صحبت سے ذکر اللہ سے جاری ہوئے یہ آپ کی ادنیٰ سی کرامت ہے۔ یوں تو آپکی بے شمار کرامتیں ہیں۔ ہر ایک کا تذکرہ نا ممکن ہے۔ چاند ، سورج ، حجر اسود، شو مندر اور کئی دوسرے مقامات پرتصویرِ گوہر شاہی نمایاں دیکھنے کیلئے کرشمہ قدرت پر کلک کریں۔ |
|
|
|
|
|
information4desk@gmail.com |
المرکز روحانی کوٹری شریف، ضلع جامشورو، سندھ پاکستان |